Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ رہزنوں کی دو رکنی ٹولی گرفتار

بدنام زمانہ رہزنوں کی دو رکنی ٹولی گرفتار

مسروقہ رقم و زیورات ضبط ، ایس آر نگر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /9 اگست ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر پولیس نے بدنام زمانہ رہزنوں کی دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 40 ہزار مالیتی طلائی زیورات اور موٹر سایئکل کو ضبط کرلیا ۔ ڈی سی پی ویسٹ زون مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ 29 سالہ سید ابرار اور 31 سالہ دشرتھ رام کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ دونوں بچپن کے ساتھی ہیں جو بری عادتوں کا شکار ہوکر سرقہ رہزنی کی وارداتیں انجام دے رہے ہیں ۔ سنسان مقامات اور بھیڑ والے راستوں میں بالخصوص عمر رسیدہ خواتین کو یہ لوگ نشانہ بناتے ۔ ان کے گلے سے منگل سوترطلائی چین چھین کر فرار ہوتے تھے جو اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر کالی پٹی لگادیا کرتے تھے ۔ ابرار سلطان نگر ایرہ گڈہ کا ساکن بتایا گیا ہے جو پیشہ سے گل فروش ہے جبکہ دشرتھ رام پیٹ سے چائے کی پتی فروخت کرتا ہے جو بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ دونوں نے منصوبہ بند طریقہ سے وارداتیں انجام دیں ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ 6 اگست کے دن ایک ضعیف خاتون جس کی عمر 65 سال بتائی گئی ہے ۔ اس خاتون نے شکایت درج کروائی تھی کہ وہ جب مدھرا نگر کے پارک میں چہل قدمی کر رہی تھی تب دو افراد نے اس کے گلے سے طلائی چین چھین لی ۔ اس خاتون کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے علاقہ میں موجودہ سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی اور ایک مقام پر ان سارقوں کی نقل و حرکت کو قید کرلیا گیا اور اس بنیاد پر تحقیقات کے دوران ایک اپارٹمنٹ کے چوکیدار نے ابرار کی شناخت کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس نے سلطان نگر میں واقع ابرار کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے بعد پولیس نے دشرتھ رام کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی ویسٹ زون نے بتایا کہ ایس آر نگر پولیس کے حدود میں گم ہونے والے مختلف کمپنیوں کے 20 اسمارٹ سیل فونس کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے گمشدہ سیل فون مالکین سے اس کا ایم ای آئی نمبر حاصل کرتے ہوئے یہ کارروائی انجام دی ۔ اس موقع پر اے سی پی پنجہ گٹہ مسٹر وینکٹیشورلو انسپکٹر محمد وحید الدین ڈی آئی ایس آر نگر اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT