Wednesday , May 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ سارقوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ

بدنام زمانہ سارقوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ

حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) سائبرآباد راچہ کنڈہ پولیس نے 4 بدنام زمانہ سارقوں کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کو عائد کردیا۔ کمشنر راچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگیرت نے توجہ ہٹا کر سرقہ کرنے والے 4 افراد جو سماج کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں، کے خلاف پی ڈی ایکٹ جاری کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ پٹالہ سریش، 41 سالہ کنچالہ گوپی، 38 سالہ پی شیوا اور 40 سالہ گوگل داس ساکنان بھوپیش گپتا نگر کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا استعمال کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریش 22، گوپی 16، شیوا 16 اور گوکل داس 20 مقدمات میں ملوث ہے۔ بدنام زمانہ سارق بینکس اور رجسٹریشن دفاتر آنے والے افراد کی توجہ ہٹا کر ان کی گاڑی کی ڈکی سے سرقہ کیا کرتے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT