Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ سارقین گرفتار ‘ مسروقہ مال ضبط

بدنام زمانہ سارقین گرفتار ‘ مسروقہ مال ضبط

ڈی سی پی ایل بی نگر زون تفسیر اقبال کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /9 مارچ (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ  پولیس نے دو بدنام زمانہ سارقین کو گرفتار کرلیا ۔ ایل بی نگر زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس مسٹر تفسیر اقبال نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار دونوں بدنام زمانہ سارقین 29 سالہ رمیش اور 21 سالہ بی کمار کو میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بدنام زمانہ سارقین کل گیارہ مقدمات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ایس ایل بی نگر اور میر پیٹ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس نے ان کے قبضہ سے 115 گرام سونا اور 540 گرام چاندی کے علاوہ ایک موٹر سیکل اور  تین سیل فون کو ضبط کرلیا ۔ یہ دونوں بستی اور محلوں میں دن  کے وقت چکر لگاتے اور  جن مکانات کو قفل موجود رہتا رات کے وقت منصوبہ کے تحت ان مکانات میں سرقہ کی واردات انجام دیا کرتے تھے ۔

 

گرم پانی کا شکار کمسن لڑکی کی موت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کتور کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی گرم پانی کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ پاوتی جو تماپور ضلع رنگاریڈی علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیٹی 6 مارچ کو یہ لڑکی اپنی جھونپڑی میں کھیل رہی تھی اس کی والدہ نے پانی گرم کرنے کے لیے رکھا تو کھیل کے دوران لڑکی گرم پانی اور چولہے کی زد میں آکر شدید جھلس گئی ۔ جس کو فوری عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگئی ۔ کتور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ملک پیٹ اور دبیر پورہ ریلوے لائن پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 36 سالہ پانڈے جو گاندھی نگر علاقہ کا ساکن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ملک پیٹ اور دبیر پورہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT