Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ سارق کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کا استعمال

بدنام زمانہ سارق کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کا استعمال

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے سارقوں کے خلاف سخت کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے آج ایک اور بدنام زمانہ سارق کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کا استعمال کیاہے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند نے آج ملکاجگیری علاقہ کے ساکن 36 سالہ بی سنجیوا عرف سنجیو جو ایری گوڑہ علاقہ کا ساکن ہے ۔ اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کردئے ۔ بدنام زمانہ سارق سنجیوا سرقہ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے ۔پولیس نے اس کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے پی ڈی ایکٹ لگایا ۔

TOPPOPULARRECENT