Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ سارق گرفتار 20، سال سے مجرمانہ ریکارڈ

بدنام زمانہ سارق گرفتار 20، سال سے مجرمانہ ریکارڈ

مسروقہ اشیاء ضبط ، تفتیش پر اقبال جرم ، ڈی ایس پی ملکاجگیری کا بیان
حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے ایک بدنام زمانہ سارق کو گرفتار کرلیا جو مقفل مکانات کو نشانہ بناتا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ملکاجگیری محترمہ راما راجیشوری نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی اور سارق کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 39 سالہ ایم وینکٹ ریڈی جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ گذشتہ 20 سال سے مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے اور اس کے خلاف ورنگل اور جیڈی میٹلہ میں وارنٹ بھی نکلا ہوا ہے  ۔ پولیس نے اسکے قبضہ سے 17 لاکھ مالیتی مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ جس میں 55 تولہ طلائی زیورات شامل ہیں ۔ میڑپلی پولیس نے تلاشی مہم کے دوران مشتبہ حالت میں گشت کے دوران وینکٹ ریڈی کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کا آغاز کیا اور اس نے اپنے جرم کو قبول کرلیا ۔ یہ سارق کل 18 مقدمات میں ملوث ہے سعیدآباد ، سرور نگر ، سنتوش نگر ، کمپنی باغ ، ایل بی نگر ، نارکیٹ پلی ، راجندر نگر ، محبوب نگر کے علاوہ سائبرآباد کے مختلف حدود میں سرقہ کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا ۔پولیس نے مسروقہ سامان کو ضبط کرنے کے بعد سارق کو جیل منتقل کردیا ۔ اس موقع پر پولیس کے دیگر اعلی عہدیداران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT