Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بدگمانیوں کو دور کرنے اسلامی تعلیمات سے واقفیت ضروری

بدگمانیوں کو دور کرنے اسلامی تعلیمات سے واقفیت ضروری

حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ ( یو این آئی ) مسلمانوں کی دین سے دوری کے سبب اغیار کی اسلام دشمنی کا ہمیں سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل کو اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی بہبود مسٹر اے کے خان نے آج آسک اسلام پیڈیا کی جانب سے منعقدہ تعلیمی کانفرنس میں کیا ۔ انھوں نے آسک اسلام پیڈیا ویب سائیٹ کا افتتاح کرتے ہوئے نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ اس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ انھوں نے کہاکہ طلاق ثلاثہ اور شریعت کے بارے میں بدگمانیاں پھیلائی جارہی ہیں ، اسے روکنے کیلئے ضروری ہے کہ اسلامی تعلیمات سے واقفیت کے ساتھ ساتھ غیرمسلموں کو بھی اسلام کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کی جائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT