Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / بدی دھوئیں میں تحلیل ملک گیر سطح پر دسہرہ کا تہوار

بدی دھوئیں میں تحلیل ملک گیر سطح پر دسہرہ کا تہوار

نئی دہلی۔/22اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دشانند، اسکے بیٹے میگھناتھ اور بھائی کمبھ کرن کے دیو قامت پتلے نذر آتش کردیئے گئے۔ یہ نیکی کی بدی پر فتح کی علامتی تقریب تھی۔ ملک گیر سطح پر آج دسہرہ منایا گیا۔ جب پتلوں میں بھرے پٹاخے دھماکوں سے پھٹنے لگے اور غروب آفتاب کے وقت پتلے شعلہ پوش ہوگئے تو ہجوم چیخیں مارنے لگا۔ دہلی میں صدر پرنب مکرجی نے دہلی پریڈ گراؤنڈ پر خطاب کیا۔ نائب صدر حامد انصاری، بی  جے پی صدر امیت شاہ، صدر کانگریس سونیا گاندھی، نائب صدر راہول گاندھی اور کثیر تعداد میں اہم شخصیتوں نے پتلے جلتے دیکھے۔

TOPPOPULARRECENT