Saturday , March 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برائیوں سے سماج کے حالات سنگین

برائیوں سے سماج کے حالات سنگین

نوجوانوں کی زندگی تباہ ، نلگنڈہ میں مخالف فحاشی ریالی

نلگنڈہ۔/15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صالح معاشرہ کی تشکیل میں تمام طبقات کو حصہ دار بناتے ہوئے بری عادتوں سے پاک بنانے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے آج صدر جمعیتہ العلماء ہند شاخ نلگنڈہ و ناظم دارالعلوم مولانا سید احسان الدین رشادی قاسمی کی زیر نگرانی منعقدہ مخالف فحاشی، منشیات اور عریانیت ریالی کا ریونیو ڈیویژنل آفیسر نلگنڈہ وینکٹا چاری نے مسجد اول تعلقداری پر آغاز کیا۔ ریالی قدیم چوراستہ سے ہوتے ہوئے جامع مسجد 1ٹاؤن پولیس اسٹیشن، امبیڈکر چوراستہ اقبال مینار، پرکاشم بازار، بس اسٹانڈ، رام گری این جی کالج، کلاک ٹاور سنٹر سے مسجد اول تعلقداری پہنچی۔ ریالی علماء کرام، حفاظ کرام کے علاوہ معززین شہر، سیاسی قائدین اور نوجوانوں پر مشتمل تھی۔ ریالی میں نوجوان پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے اور مخالف منشیات اور شراب پر پابندی عائد کرنے کے نعرے بلند کئے جارہے تھے۔ اس موقع پر مولانا سید احسان الدین نے کہا کہ بہتر سماج کو قائم کرنے کی ذمہ داری مسلمانوں پر عائد ہوتی ہے۔ آج ہر طرف کھلے عام نشہ اور عریانیت دکھائی دے رہی ہے۔ایسے میں ساری انسانیت شرمسار ہے۔ اس کے تدارک کیلئے حکومتوں کے علاوہ عوام میں شعور بیدار کرتے ہوئے برائی سے واقف کروانے اور اس کے تدارک کے اقدامات کرنا ضروری ہے۔ کانگریس قائد ڈاکٹر محمد عبدالحفیظ خان نے سماجی برائیوں کے خاتمہ کیلئے شعور بیداری ناگزیر ہوگئی ہے، نوجوان تباہی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں ایسے سنگین حالات میں جمعیتہ العلماء ہند کے ذمہ داروں نے ان برائیوں کے خاتمہ کیلئے مہم کا آغاز کیا ہے ، اس میں تمام بلالحاظ مذہب و ملت اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔اس ریالی میں آل میوا ریاستی قائد جناب محمد نجیب الدین طاہر اقلیتی قائدین خواجہ قطب الدین، محمد سمیع، محمد عامر و دیگر موجود تھے۔

وارڈ ممبرس کے انتخابات کیلئے
ووٹر لسٹ کی اجرائی
مدور۔/15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ ضلع کے مدور منڈل کے تین گاؤں گاگلہ پور، بیکل، جالہ پلی کے گرام پنچایتوں کے وارڈ ممبرس کے انتخابات کیلئے آیا گرام پنچایتوں میں ووٹر لسٹ کی اجرائی عمل میں آئی ہے۔ اس کی اطلاع نامہ نگاروں کو ایم پی ڈی او جناب رمیش نے دی ہے۔ گاگلہ پور وارڈ نمبر 8، بیکل کے وارڈ نمبر 8 اور جالہ پلی کے وارڈ نمبر 6 کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ اگر کسی کو کسی قسم کا اعتراض ہے تو ان سے درخواست دینے کی خواہش کی گئی ہے۔ ایم پی ڈی او کے ہمراہ ای او پی آر ڈی جناب سرینواس ورما بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT