Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / برادر نسبتی کی مارپیٹ پر ایک شخص کی موت

برادر نسبتی کی مارپیٹ پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔23  جون (سیاست نیوز) برادرنسبتی کی مارپیٹ اور بدسلوکی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 27 سالہ ہری نے خودکشی کرلی۔ ہری بنجارہ کالونی حیات نگر میں رہتا تھا جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ ہری کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور آئے دن میاں بیوی میں جھگڑے جاری تھے۔ گذشتہ روز ہری کی بیوی نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے بھائی کو طلب کیا اور اس کے ساتھ اپنے مائیکے جانے تیار ہوگئی۔ اسی دوران ہری نے اپنی بیوی اور برادر نسبتی سے کہا کہ وہ اس کی  بیٹی کو چھوڑ کر بہن کو ساتھ لے جائے۔ اس بات پر برہم ہری کے برادرنسبتی نے اس کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور بدسلوکی کی جس سے دلبرداشتہ ہری نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT