Wednesday , September 27 2017
Home / جرائم و حادثات / برادر نسبتی کی مار پیٹ سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

برادر نسبتی کی مار پیٹ سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/8جون، ( سیاست نیوز) برادرنسبتی کی مار پیٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتاہے کہ40سالہ شخص ستیہ نارائنا جو پیشہ سے خانگی ملازم جنم بھومی کالونی میں رہتا تھا۔ اس شخص کا گزشتہ دنو ں اس کی بہن چندرا کلا سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے اپنی بیوی کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا ، اس بات کا علم ہونے پر متوفی شخص کا برادر نسبتی ناگیش اپنی بہن کے مکان پہنچا اور اس نے اپنے بہنوئی کو شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ اس بات سے بے عزتی محسوس کرتے ہوئے ستیہ نارائن کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بہن اور بھائی نے ایک پلاٹ خریدا تھا جو میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گیاتھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT