Saturday , March 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / برازیل اوپن : یوروگوئے کھلاڑی کی فائنل میں رسائی

برازیل اوپن : یوروگوئے کھلاڑی کی فائنل میں رسائی

ساؤ پالو۔ 5مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پابلو کیوواس نے ٹاپ سیڈ اسپین کے پابلو کورینا بستا کو 6-3 ، 7-6 سے شکست دے کر مرد وں کے سنگلز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور وہ اپنے مسلسل تیسرے برازیل اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے خطاب کو جیتنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔یوروگوئے کے کھلاڑی نے کورینا کو گزشتہ سال فائنل میں کلے کورٹ ٹورنمنٹ میں شکست دی تھی۔انہوں نے سیمی فائنل مقابلے میں کورینا کے خلاف پانچ گیموں میں دو مرتبہ سروس بریک کرتے ہوئے پہلا سیٹ جیتا اور دوسرے سیٹ کا ٹائی بریک 7-2 سے اپنے نام کیا۔کیوواس کے سامنے فائنل میں اسپین کے دوسری سیڈ راموس ونولاس کا چیلنج رہے گا جنہوں نے چوتھی سیڈ پرتگال کے جوو سوسا کو 6-7 ، 7-7 اور 6-2 سے شکست دی۔کیوواس نے اگرچہ راموس کے خلاف گزشتہ چار مقابلوں میں تین مرتبہ جیت درج کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT