Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / برازیل : حکومت مخالف مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے

برازیل : حکومت مخالف مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے

ساؤ پالو ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی صدر دلما روزف کے خلاف مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آ گئی۔ لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین ساؤ پالو کی سڑکوں پر نکل آئے جو صدر روزف کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ریو ڈی جنیرو اور برازیلیا میں بھی مظاہرے کئے گئے۔ روزف پر مالی بد عنوانی میں ملوث ہونے کا الزام ہے لیکن صدر الزامات کی تردید کرتے ہوئے استعفیٰ دینے سے انکار کرتی رہی ہے۔ گزشتہ سال بھی ان کے استعفیٰ کیلئے ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT