Monday , April 24 2017
Home / دنیا / برازیل میں آٹھ وزراء کے خلاف تحقیقات کا حکم

برازیل میں آٹھ وزراء کے خلاف تحقیقات کا حکم

برازیلیا، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں سپریم کورٹ نے صدر مائیکل ٹیمر کے کابینہ کے آٹھ وزراء کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جسٹس ایڈسن فچن نے ان آٹھ وزراء کے نام ظاہر کئے جن پر ایک بلڈر کے 77 ملازمین سے کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے ۔ ان میں صدر دفتر کے سربراہ ایلیسو پڈلھا کا نام بھی شامل ہے۔ اگرچہ انہوں نے ابھی تک اس پر کچھ کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عدالت میں خود کو بے قصور ثابت کر لیں گے ۔ برازیل کے سینیر وکیل نے مارچ میں سپریم کورٹ سے اس معاملے میں پھر سے تحقیقات کا حکم دینے کی درخواست کی تھی۔ مقامی میڈیا نے درجنوں لیڈروں کے بارے میں بدعنوانی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT