Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / برازیل میں اراضیات تنازعہ جاری ،مزید نو افراد ہلاک

برازیل میں اراضیات تنازعہ جاری ،مزید نو افراد ہلاک

ساؤپالو ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : شمال مشرقی برازیل میں پولیس کے ایک آپریشن کے دوران نو مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوگئے جو دراصل ملک میں اراضی کے حقوق سے مربوط جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ فائرنگ میں کسی پولیس آفیسر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ البتہ جو لوگ ہلاک ہوچکے ہیں ان کی نعشوں کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا گیا ہے ۔ گذشتہ ماہ مغربی برازیل کے دور دراز علاقہ میں اراضیات تنازعہ پر نو افراد کا قتل عام ہوا تھا جن میں ایک عیسائی پادری بھی شامل تھے۔ دوسری طرف اگر گزشتہ سال کا جائزہ لیا جائے تو اراضیات کے تنازعہ میں مجموعی طور پر 61 افراد کا قتل ہوا تھا جو 2003 ء کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے ۔

 

سائبریا میں اخبار کے ایڈیٹر کا قتل
ماسکو ۔ 25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی صحافی ایک چھوٹے سائبریائی مستقر میں مردہ پایا گیا جسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا ۔ تحقیقات کے مطابق صحافی کو شاید اس کی ذمہ داریوں ( کام ) کی بنیاد پر ہی ہلاک کیا گیا ہے ۔ مقامی اخبار ٹان ۔ ایم کے ایڈیٹر ڈیمیتری پوپکاف کی نعش مینوسنسک میں واقع ایک مکان کے صحن میں پائی گئی تھی جو سائبریائی شہر کراسنوپارسک کا ایک چھوٹا سا مستقر ہے ۔ 42 سالہ ایڈیٹر کے جسم پر بندوق کی گولیوں کے نشانات موجود ہیں ۔ خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے تحقیقات کرنے والوں کے حوالے سے یہ بات کہی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT