Tuesday , April 25 2017
Home / دنیا / برازیل میں زمینی حقوق کے کارکن کا قتل

برازیل میں زمینی حقوق کے کارکن کا قتل

جوہانسبرگ۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے ایک ہسپتال میں پانچ مسلح افراد نے ایک اہم زمینی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکن کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔ان کے حامیوں نے کہا کہ برازیل میں پیراڈو اسٹیٹ کی عمارت میں گھس کر دس لوگوں نے والڈومیرو کوسٹا پریرا کا قتل کر دیا۔ مسٹر کوسٹا پریرا بے زمین مزدور تحریک (ایم ایس ٹی) میں ایک کارکن تھے ۔ وہ اکثر برازیل میں زمینی اصلاحات کی حمایت میں مظاہرہ کیا کرتے تھے ۔ایم ایس ٹی نے اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ ”ان کی موت پر ہم سب بہت دکھی ہیں” اور کہا کہ مکمل تنظیم اس دکھ کی گھڑی میں ان کی بیوی، بچوں اور ان کے سارے خاندان کے ساتھ اظہار یگانگت کے کھڑی ہے ۔ مسٹر کوسٹا پریرا برازیل ورکرز پارٹی کے رکن بھی تھے ۔شہر کے میئر ڈارسي جوس لرمن کے بیان کے مطابق مسٹر کوسٹا پریرا ایک دن پہلے ان کے گھر پر کئے گئے حملے میں زخمی ہو گئے تھے ۔ ان کا ہاسپٹل میں علاج چل رہا تھا۔
اسکول میں بھگڈر ، 2 طلباء ہلاک
بیجنگ ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین کے ہنان صوبہ میں واقع ایک اسکول میں بھگڈر کا واقعہ پیش آیا جس میں کم و بیش دو طلباء ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی زینہوا کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ بھگڈر اس وقت مچی جب کچھ طلباء بیت الخلاء جارہے تھے تاہم اب تک اس کی ٹھوس وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT