Friday , March 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / برازیل ‘چلی اور پیراگوئے کی ورلڈ کپ میں رسائی

برازیل ‘چلی اور پیراگوئے کی ورلڈ کپ میں رسائی

ممبئی ۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )  برازیل، چلی اور پیرا گوئے نے ہندوستان میں ہونے والے انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ 2017  کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ساؤتھ امریکن انڈر17چیمپئن شپ کے آخری راؤنڈ میں پیراگوئے نے وینز ویلا کو 3-1  سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں رسائی کو یقینی بنالیاہے۔ میزبان چلی نے ایکواڈور کو 1-0 سے مات دے کر نشست محفوظ کی جبکہ کولمبیا کیخلاف 3-0  کی جیت سے برازیل کی رسائی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

 

پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کی اجازت نہیں
کراچی ۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن (ایم ایچ سی) نے پاکستانی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ سے باہر کرکے مشکلات سے دوچار پاکستان ہاکی کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم ایچ سی نے 26 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کو شامل نہیں کیا ہے۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا، خیال رہیکہ 1983 میں اس ٹورنمنٹ کے آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم مسلسل اس میں حصہ لیتی رہی ہے جبکہ 1999، 2000 اور 2003 میں ٹیم ٹورنمنٹ کی چمپیئن رہی جبکہ 6 مرتبہ فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT