Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / برازیل کے طیارہ کو حادثہ 7بشمول سابق سی ای او ویل ہلاک

برازیل کے طیارہ کو حادثہ 7بشمول سابق سی ای او ویل ہلاک

ساؤباؤلو۔20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک چھوٹا سا طیارہ شمالی ساؤباؤلو میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے 7 افراد بشمول سابق سی ای او ویل اور اُس کا خاندان ہلاک ہوگیا۔ برازیل کی ویب سائیٹ گلوبونیوز نٹ ورک کے بموجب پائیلٹ اور 6مسافر حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ ہفتہ کے دن پیش آیا تھا ۔آتش فرو عملہ کے بموجب طیارہ شمالی ساؤباؤلو کے ایئرپورٹ سے پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ وجہ ہنوز نامعلوم ہے ۔ مقام حادثہ پر موجود 56سالہ اگنیلی بھی زخمی ہوگیا ۔ سابق سی ویل بھی ہلاک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT