Monday , September 25 2017
Home / بچوں کا صفحہ / براعظم افریقہ وہ حیرت انگیز باتیں جو آپ نہیں جانتے

براعظم افریقہ وہ حیرت انگیز باتیں جو آپ نہیں جانتے

٭ افریقہ کو دنیا کے سب سے بڑے جانور ہاتھی کا گھر کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں بہت بڑی تعداد میں ہاتھی پائے جاتے ہیں ۔
٭ افریقہ ژرافوں کے گھر کے حوالے سے بھی مشہور ہے ۔
٭ افریقہ اور یورپ کا درمیانی فاصلہ بمشکل صرف 14 کیلومیٹر کا ہے ۔
٭ افریقہ کے 5 سے 14 سال کی درمیانی عمر کے 40 فیصد بچے مزدوری کرتے ہیں اور ان کا شمار چائلڈ لیبر میں ہوتا ہے۔
٭ افریقہ میں بہت کم ایسا پانی پایاجاتا ہے جو پینے کے قابل ہو ورنہ زیادہ تر پانی ابال کرہی استعمال کیا جاتا ہے ۔
٭ براعظم افریقہ میں روزانہ تقریباً 96 ہاتھی قتل کردیئے جاتے ہیں ۔
٭ دریائی گھوڑے کو اس براعظم کا سب سے مہلک جانور قرار دیا جاتا ہے ۔
٭ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق براعظم افریقہ کا ملک زمبابوے 16 سرکاری زبانوں کا مالک ہے جو کہ کسی بھی ملک کی سب سے زیادہ سرکاری زبانیں ہیں ۔
٭ کیا آپ یقین کریں گے کہ پوری دنیا کا تقریباً آدھا سونا صرف جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے سے مقام witwatersrand سے حاصل کیا جاتا ہے ۔
٭ 1530ء سے لے کر 1780ء تک ڈیڑھ ملین یورپی باشندے شمالی افریقہ کو غلاموں کے طور پر فروخت کئے گئے تھے ۔
٭ Lesotho دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے کسی بھی علاقے کی سطح سمندر سے بلندی ہزار میٹر سے کم نہیں ہے ۔
٭ افریقہ میں زیادہ تر افراد فرانسیسی زبان بولتے ہیں اور یہ تعداد خود فرانس سے بھی زیادہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT