Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / براوؤ بالی ووڈ کے بھی چیمپئن بننے کے خواہاں

براوؤ بالی ووڈ کے بھی چیمپئن بننے کے خواہاں

مبئی۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیزکے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے بالی ووڈ میں قسمت آزمانے کی خواہش ظاہر کر دی جب کہ وہ بطور گلوکار بھی صلاحیتوں کا اظہار کر چکے ہیں۔ورلڈ کپ  ٹوئنٹی20 ٹورنمنٹ کے دوران ویسٹ انڈیز کے براوؤ کے گانے ’’چیمپئن‘‘ نے بے حد مقبولیت حاصل کی  اور اب ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں آنا بھی میرا ایک خواب ہے۔ میں اپنے مداحوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے خوابوں پر یقین کرنا نہ چھوڑیں۔براوؤ نے کہا کہ مجھے چند پیشکش موصول ہو چکی ہیں لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ کرکٹ میری اولین ترجیح ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ میوزک میرے بچپن کا خواب تھا جو پورا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی فلم انڈسٹری میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون مجھے بے حد پسند ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT