Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / براڈ انگلینڈ کے دوسرے بہترین بولربن گئے

براڈ انگلینڈ کے دوسرے بہترین بولربن گئے

لندن ۔21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش فاسٹ بولراسٹورٹ براڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے ٹسٹ میں 5 وکٹیں لیکر سابق آل راونڈر ایان بوتھم کو پیچھے چھوڑدیا۔اسٹورٹ براڈ کی اس کارکردگی کے بعد اب وہ مجموعی طور پر 384 وکٹیں لیکر انگلینڈ کے دوسرے کامیاب ترین بولر بن گئے، اسی میچ میں شریک جیمز اینڈرسن نے بھی 5 وکٹیں لیتے ہوئے اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد 492 تک پہنچادی، وہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کے دیگر دو میچز میں 500 کا سنگ میل عبور کرسکتے ہیں۔بوتھم اب 383 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سری لنکائی اسپنر مرلی دھرن کے نام ہے جو انہوں نے 800 وکٹیں لیکر قائم کررکھا ہے۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 209 رنز سے شکست دیدی۔انگلینڈ کے ایجبسٹن اوول میں کھیلے گئے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میں میزبان ٹیم نے ونڈیز کو ایک اننگز اور 209 رنز سے شکست دی ۔پہلے ٹسٹ کو 3 دنوں میں ختم کرتے ہوئے انگلینڈ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT