Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / براڈ ہاگ 50 سال کی عمر تک کھیلنے کے خواہاں

براڈ ہاگ 50 سال کی عمر تک کھیلنے کے خواہاں

ملبورن ۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی اسپنر براڈ ہاگ بگ بیش میں ایک اور سیزن کیلئے پرعزم ہیں، وہ فروری میں 47 برس کے ہوجائیں گے لیکن ان کے ذہن میں کہیں بھی سبکدوشی کا خیال تک نہیں۔ وہ 50برس کی عمر تک کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فی الحال بگ بیش کے اگلے سیزن پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ ہاگ کے بموجبوہ اپنی عمر کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اب بھی ویسٹرن آسٹریلیا کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان شاید کبھی نہیں کروں گا۔ خیال رہے کہ ہاگ نے 2014 میں 44 سال کی عمر میں آخری مرتبہ آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT