Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / بردھن کی حالت نازک

بردھن کی حالت نازک

نئی دہلی۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی کے سکریٹری ڈی راجہ نے کہا ہیکہ ان کی پارٹی کے بزرگ رہنما اے بی بردھن کی حالت انتہائی نازک ہے جن پر پیر کو فالج کا حملہ ہوا تھا۔ ڈی راجہ نے کہا کہ ’’ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرس ان کی صحت میں بہتری پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔ ایک اور سی بی آئی ٹی لیڈر اتل انجن نے کہا کہ’’وہ (بردھن) آنکھ کھول سکتے ہیں اور ان کے بائیں پاؤں میں معمولی حرکت ہے لیکن ان کی حالت میں زیادہ بہتری محسوس نہیں کی گئی‘‘۔ ارد ہنڈو بھوشن بردھن، مہاراشٹرا میں بائیں بازو کی سیاست اور ٹریڈ یونین تحریک کی ایک سرکردہ شخصیت رہے ہیں۔ان کی شریک حیات کالج میں پروفیسر تھیں اور ان کا انتقال چند سال قبل ہوچکا ہے۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ہیڈکوارٹرس میں ہی اپنی شریک حیات کے انتقال کے بعد سے مقیم تھے۔

TOPPOPULARRECENT