Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / بردھن کی صحت میں بہتری

بردھن کی صحت میں بہتری

نئی دہلی 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی قائد اے بی بردھن جنھیں فالج کے حملہ کے بعد دواخانہ میں شریک کردیا گیا تھا، بہتر ہورہے ہیں حالانکہ اُن کی حالت ہنوز سنگین ہے۔ پارٹی کے سینئر قائد نے کہاکہ 92 سالہ بردھن کو کل بے چینی اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کردیا گیا تھا۔ وہ انجکشنوں کو قبول کررہے ہیں۔ اُن کی آنکھیں کھلی ہیں اور اُن کے دائیں پیر میں بھی حرکت ہورہی ہے۔ اتل انجان نے سی پی آئی کے سابق جنرل سکریٹری کی عیادت کے بعد یہ اطلاع دی۔ اے بی بردھن کو جو 1996ء سے سی پی آئی کے جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز اور سی پی آئی ایک ہیڈکوارٹرس میں ہی قیام پذیر تھے، سینے میں درد اور تنفس میں تکلیف کی شکایت پر جی بی پنت ہاسپٹل دہلی منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی اہلیہ پروفیسر تھیں جن کا چند سال پہلے انتقال ہوگیا تھا اور اس کے بعد سے ہی بردھن پارٹی ہیڈکوارٹرس میں مقیم تھے۔ ان کے ورثا میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT