Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / برسبین میں پاکستان کو فالو آن کا خطرہ

برسبین میں پاکستان کو فالو آن کا خطرہ

برسبین۔ 16 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  آسٹریلیا نے کپتان اسٹیون اسمتھ (130)اور پیٹر ھیڈسکوب (105)کی شاندار سنچریوں کی مدد سے دن ؍رات ٹسٹ کے آج دوسرے روز  429 کا بڑا اسکور کھڑا کیا اور پھر دن کے اختتام تک پاکستان کے آٹھ وکٹ محض 97 رن پر لے کر مہمان ٹیم کو فالوآن کے خطرے میں ڈال دیاہے۔پاکستان اب 332رنز پیچھے ہے اور اس کے صرف دو وکٹ ہی باقی ہیں۔میچل اسٹارک نے 45 رنز کے عوض تین وکٹ، جوش ہیزل ووڈ نے 19 رن پر تین وکٹ اور جیکسن برڈ نے سات رن پر دو وکٹ لے کر پاکستانی اننگز کو متزلزل کردیا۔پاکستان کے ایک مرحلے پر آٹھ وکٹ محض 67 رنز پر گر گئے تھے ۔وکٹ کیپر سرفراز احمد (31*) نے محمد عامر (8*) کے ساتھ نویں وکٹ کے لئے 30 رنز کی غیرمختتم ساجھے داری نبھائی۔سرفراز نے 31 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے لگائے ہیں جبکہ عامر 35 گیندیں کھیل چکے ہیں۔اوپنر سمیع اسلم نے 22 اور بابر اعظم نے 19 رنز بنائے ۔پاکستان کے سب سے تجربہ کار بلے باز یونس خان کھاتہ کھولے بغیر ہیزل ووڈ کا شکار بنے جبکہ کپتان مصباح الحق (4) کو جیکسن برڈ نے آؤٹ کیا۔اوپنر اظہر علی نے پانچ اور اسد شفیق نے دو رنز بنائے ۔وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے ایک ایک رن بنایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT