Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / برسبین ٹسٹ: نیوزی لینڈ کو فالوآن کا خطرہ

برسبین ٹسٹ: نیوزی لینڈ کو فالوآن کا خطرہ

برسبین ۔ 6 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں فالوآن کے خطرے کا سامنا ہے جہاں میزبان ٹیم کے 556 رنز کے جواب میں کیویز 157 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکے ہیں۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوز ی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے جبکہ فالو آن سے بچنے کیلئے انھیں مزید 200 رنز درکار ہیں۔ برسبین میں دوسرے دن کے آغاز میں آسٹریلیا کو اس وقت پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اسمتھ 48 رنز بناکر آئوٹ ہو گئے۔اسمتھ کے آئوٹ ہونے کے بعد ایڈم ووگز عثمان خواجہ کا ساتھ دینے آئے اور دونوں نے اسکورکو 556 رنز تک پہنچا دیا۔عثمان خواجہ 174 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آئوٹ ہوئے، ان کے آئوٹ ہوتے ہی آسٹریلیا نے اننگز ڈیکلیئر کردیا، ایڈم ووگز 83 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اپنی ٹیم کو 56 رنز کا بہتر آغاز فراہم کیا، گپٹل 23 رنز بناکر ہیزل ووڈ کا شکا ہوئے۔اس کے بعد کین ولیمسن لیتھم کا ساتھ نبھانے وکٹ پر آئے اور اسکور کو 102 تک پہنچا دیا۔اس موقع پر آسٹریلیا نے بھرپور جارحانہ حکمت عملی جو کارگر ثابت ہوئی اور نیوزی لینڈ یکے بعد دیگرے مزید تین وکٹیں گنوا بیٹھا۔آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کا اسکور برابر کرنے کیلئے 399 رنز جبکہ فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 200 رنز درکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT