Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / برسبین ٹسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام

برسبین ٹسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام

BRISBANE, AUSTRALIA - DECEMBER 15: Steve Smith of Australia acknowledges the crowd as he walks from the field during day one of the First Test match between Australia and Pakistan at The Gabba on December 15, 2016 in Brisbane, Australia. (Photo by Bradley Kanaris/Getty Images)

برسبین ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے اسٹیون اسمتھ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر 287 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین برسبین میں کھیلے جا رہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں ڈیوڈ وارنر اور میٹ رین شا نے اپنی ٹیم کو 70 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اس شراکت کا خاتمہ محمد عامر نے وارنر کو آؤٹ کر کے کیا جو 32 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ پاکستان کو دوسری وکٹ کیلئے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور عثمان خواجہ مجموعے میں پانچ رنز کے اضافے کے ساتھ ہی یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔ یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان اسٹیون اسمتھ وکٹ پر پہنچے اور نوجوان رین شا کے ساتھ 76 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا۔ وہاب ریاض نے سرفراز احمد کی مدد سے 71 رنز بنانے والے آسٹریلین اوپنر کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ اس کے بعد اسمتھ کا ساتھ نبھانے پیٹر ہینڈزکومب وکٹ پر پہنچے اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باؤلنگ کو بے اثر کردیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے آخری سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور تین وکٹ کے نقصان پر 288 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔ اسٹیون اسمتھ نے 16 چوکوں کی مدد سے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور نوجوان پیٹر ہینڈز کومب 64 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ نبھا رہے ہیں اور اب تک چاتھی وکٹ کیلئے 137 رنز جوڑ چکے ہیں۔

مصباح الحق کے نام ایک اور اعزاز
کراچی ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ٹسٹ کیپٹن مصباح الحق آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے تیسرے معمر ترین کپتان بن گئے ہیں۔ انہیں ٹسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے بھی صرف 125 رنز درکار ہیں۔ برسبین ٹسٹ کے آغاز پر وہ کینگروز کے دیس کا ٹور کرنے والے مجموعی طور پر تیسرے معمر ترین کپتان بن گئے۔ ابھی ان کی عمر 42 برس ہے، اس عمر میں بھی کپتان کی پھرتی اور فٹنس چیتے جیسی ہے۔ ان سے قبل انگلینڈ کے ڈبلیو جی گریس اور ویلی ہیمنڈ کو 43 برس کی عمر میں دورہ آسٹریلیا پر قیادت اعزاز حاصل ہے۔ مصباح الحق نیاس سے قبل 2014ء میں یو اے ای کے میدان پر آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ کرکٹ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی تھی۔ جس کے بعد وہ ’تین ہندسی‘ اننگز کھیلنے والے معمرترین کرکٹر بنے۔ پاکستانی کپتان کو ٹسٹ کرکٹ میں 5,000 رنزمکمل کرنے کیلئے بھی صرف 125 درکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT