Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / برسبین ٹسٹ کریئر کا دباؤ سے بھرپور ٹسٹ:اسمتھ

برسبین ٹسٹ کریئر کا دباؤ سے بھرپور ٹسٹ:اسمتھ

برسبین ، 19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کی عمدہ فائٹنگ اسپرٹ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارکردگی سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔جبکہ آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ نے برسبین ٹیسٹ کو کریئر کا دباؤ سے بھرپور ٹسٹ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسد شفیق نے ثابت کر دیا کہ وہ بہترین بلے باز ہے ۔ میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیائی کپتان نے کہا کہ اظہر علی وکٹ پر نہ رکتے تو میچ اتنا آگے جاتا ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹسٹ میچ میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران ناخن چباتا رہ گیا کہ یہ سب کچھ کیا ہو رہا ہے جیتا ہوا میچ ایک دم کیسے پلٹ رہا ہے مگر پھر بھی جیت گئے۔ اگلے میچ میں بھی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے ۔ مصباح نے کہا کہ اس میچ میں ہمارے لئے بہت سی مثبت چیزیں تھیں، خصوصاً آسٹریلیا میں جہاں بیٹنگ ہی اصل مسئلہ رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT