Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / برسر اقتدار آنے پر ہر ایک کو تحفظ فراہم کروں گی : سوچی

برسر اقتدار آنے پر ہر ایک کو تحفظ فراہم کروں گی : سوچی

ینگون 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی قائد اپوزیشن آنگ سان سوچی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اہم بات ہے کہ ملک کی روہنگیا اقلیتوں جن کی تعداد ہزاروں میں ہے کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا رکھا جانا انتہائی غیرمناسب عمل ہوگا۔ یاد رہے کہ اتوار کو منعقد شدنی انتخابات میں روہنگیا مسلمانوں کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے سے محروم کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری ظلم و تشدد پر کوئی لب کشائی نہ کرنے پر سوچی کو عالمی سطح پر تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بدھسٹوں کی اکثریت والے میانمار میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔ میانمار میں سابق فوجی جنتا حکومت میں کئی دہوں کے بعد انتخابات کو منصفانہ اور آزادانہ طور پر منعقد کئے جانے کے دعوے کئے گئے ہیں تاہم ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم رکھا گیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں بیرونی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ یہ بہتر ہوگا کہ ہم مسائل میں اضافہ نہ کریں۔ اُنھوں نے یہ بات اُس وقت کہی جب صحافیوں کے گروپ نے اُن سے پوچھا کہ کیا روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی نہیں کی جارہی ہے؟ سوچی نے کہاکہ وہ یہ بات ہرگز نہیں کہہ رہی ہیں کہ یہ ایک چھوٹا مسئلہ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر اُن کی پارٹی جیت کر برسر اقتدار آئی تو ملک کے قوانین کے مطابق ہر فرد کو چاہے اُس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT