Friday , July 28 2017
Home / دنیا / برسلز ایرپورٹ پر برقی سربراہی منقطع، پروازوں میں تاخیر

برسلز ایرپورٹ پر برقی سربراہی منقطع، پروازوں میں تاخیر

برسلز۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) برسلز ایرپورٹ پر معمول کی سرگرمیاں اس وقت ٹھپ پڑ گئیں جب برقی سربراہی مقطع ہوگئی۔ کئی طیاروں کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے سینکڑوں مسافروں کی بھیڑ ٹرمنل پر جمع ہوگئی۔ اس موقع پر ایرپورٹ ترجمان فلورینس ملس نے بتایا کہ برقی سربراہی صبح 5 بجے منقطع ہوئی، جس سے سب سے زیادہ لگیج اور ایرکنڈیشنڈ نظام متاثرہوا۔ صبح جو پروازیں روانہ ہونے والی تھیں وہ تاخیر کا شکار ہوگئیں جس کی وجہ سے مسافروں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ برقی سربراہی بحال ہوتے ہی پروازوں کا آغاز کردیا گیا اور بھیڑبھاڑ میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

گوئٹے مالا میں زلزلہ، پانچ ہلاک
گوئٹے مالا سٹی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) گوئٹے مالا اور جنوبی میکسیکو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 6.9 نوٹ کی گئی، جس میں پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ برقی سربراہی بھی منقطع ہوگئی۔ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ زلزلہ کا مبدا گوئٹے مالا سٹی سے تقریباً 156 کیلو میٹر مغرب کی جانب تھا۔ گوئٹے مالا کے نیشنل کوآرڈینیٹر فار ڈیساسٹر ریڈکشن کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔ پانچ افراد کے منجملہ تین افراد کی موت حرکت قلب بند ہوجانے سے ہوئی کیونکہ زلزلہ کا خوف ان پر غالب آ گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT