Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / برسلز حملوں کا مشتبہ ملزم ناکافی شواہد کے باعث رہا دیگر مشتبہ ملزمین ہنوز تحویل میں ، تحقیقات جاری

برسلز حملوں کا مشتبہ ملزم ناکافی شواہد کے باعث رہا دیگر مشتبہ ملزمین ہنوز تحویل میں ، تحقیقات جاری

برسلز۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بلجیم نے برسلز حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار ایک شخص کو ناکافی ثبوتوں کی وجہ سے رہا کر دیا ہے۔ بلجیم کے میڈیا نے بتایا اور کہا ہے کہ یہی وہ تیسرا پر اسرار شخص تھا وہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خودکش بمباروں کے ساتھ دکھائی دیا تھا۔ برسلز حملے، مبینہ ملزم پر فردِ جرم عائدگذشتہ منگل کو برسلز میں ایئر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر ہونے والے حملوں میں 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ ان حملوں کی ذمہ داری نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔ ایک بیان میں بلجیم کے وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر کا کہنا تھافیصل شیفو کی گرفتاری کا باعث بننے والے شواہد مجسٹریٹ کی جانچ پڑتال میں مزید تفتیش میں مصدقہ ثابت نہیں ہوئے جس کے نتیجہ میں ملزم کو رہا کیا گیا ہے۔ ان پر دو دن قبل پر ’دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے، دہشت گردی کے تحت قتل اور اقدامِ قتل‘ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT