Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / برسلز میں حملہ کے بعد پھنسے ہندوستانیوں کی وطن واپسی

برسلز میں حملہ کے بعد پھنسے ہندوستانیوں کی وطن واپسی

نئی دہلی ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو سو بیالیس (242) ہندوستانی جن میں جٹ ایرویز کے 28 ارکان عملہ شامل ہیں، جو منگل کو برسلز میں مہلک دہشت گرد حملوں کے بعد پھنس گئے تھے، آج وطن واپس پہنچ گئے، جو مضطرب فیملی ممبرز کیلئے کافی راحت کی تبدیلی ہوئی۔ دریں اثناء 40 سالہ رکن عملہ ندھی چاپیکر جو برسلز ایرپورٹ میں دو دھماکوں کے دوران اپنے جونیر ساتھی امیت موٹوانی کے ساتھ زخمی ہوئی تھی، اس کی حالت مستحکم ہے۔ موٹوانی کو بھی برسلز کے ہاسپٹل میں آئی سی یو سے نارمل وارڈ کو منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیرعلاج ہے۔ ترجمان جٹ ایرویز نے کہا کہ ممبئی کیلئے 69 کے بشمول 214 مسافرین اور 28 ارکان عملہ کے ساتھ فلائٹ 9W 1229 صبح 5.10 بجے آئی جی آئی ایرپورٹ پہنچ گئی۔

TOPPOPULARRECENT