Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / برطانوی افواج کو دولت اسلامیہ پر حملہ کی تربیت

برطانوی افواج کو دولت اسلامیہ پر حملہ کی تربیت

لندن۔5جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی خصوصی افواج نے ایک کثیر قومی  انسداد دہشت گردی کارروائی شروع کر رکھی ہے جبکہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسند منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ  لندن میں موسم گرما میں قتل عام کیا جائے اور یورو 2016 کے دوران حملے کئے جائیں ۔ ’’آٖپریشن اسٹارم ٹائیڈ ۔3 ‘‘ بلجیم میں یو ای ایف اے فٹبال ٹورنمنٹ سے پہلے منعقد کیا گیا ۔ اس ٹورنمنٹ کا آغاز پیرس میں جمعہ کے دن ہوگا ۔ روزنامہ ’’ سنڈے ایکسپریس ‘‘ کی اطلاع کے بموجب اس مشق کا مرکز توجہ دہشت گرد حملوں پر ردعمل ظاہر کرنا اور اس کی ریہرسل کرنا ہوگا ۔ یورو 2016 کھیل کا آغاز ہوگا جس پر اندیشہ ہے کہ دولت اسلامیہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی حالیہ واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے ۔ یہ واقعات پیرس اور بروسیلس میں پیش آئے تھے ۔ 40کمانڈوز اور خصوصی فوج کے سپاہی جن کا تعلق بلجیم اور ہالینڈ سے تھا زبردستی ایک خریداری کے مرکز میں داخل ہوگئے اور سپاہیوں کے ایک گروپ کو گرفتارکرلیا جو ایک کھیل میں انتہا پسندوں کا قتل عام کرنے کا کردار ادا کررہے تھے ۔ محکمہ سراغ رسانی کے سربراہوں کو اندیشہ ہے کہ عسکریت پسند موسم گرما میں ایک قتل عام کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ اس کیلئے لیاپ ٹاپس اور موبائیل فونس پر مشتبہ دہشت گردوں بشمول محمد ابرینی اور صلاح عبدالسلام کے بارے میں معلومات کا ذخیرہ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT