Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / برطانوی ایم پیز اسماء اسد کی شہریت کے خاتمہ کے خواہاں

برطانوی ایم پیز اسماء اسد کی شہریت کے خاتمہ کے خواہاں

لندن ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ایم پیز نے آج ہوم سکریٹری امبر روڈ کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے شام کے صدر بشارالاسد کی اہلیہ اسماء اسد کی برطانوی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا حالانکہ اسماء کی پیدائش برطانیہ میں ہی ہوئی تھی۔ یاد رہیکہ اسماء اسد نے سوشیل میڈیا پر بشارالاسد حکومت کی تائید کی تھی۔ دریں اثناء لبرل ڈیموکریٹ برائے خارجی امور کے ترجمان ٹام بریک نے کہا کہ شام کی خاتون اول نے شامی صدر کے ترجمان کی حیثیت سے اپنا کام انجام دیا جبکہ انہیں ایک خانگی شہری کے مطابق اپنے فرائض انجام دینا چاہئے تھا۔ یوکے کے معتمد خارجہ بورس جانسن نے دیگر ممالک سے خواہش کی کہ وہ شام کیلئے دامے، درمے اور سخنے اپنا تعاون پیش کرتے رہیں۔ تاہم برطانوی حکومت اسماء اسد سے یہ کہنا چاہتی ہیکہ وہ یا تو اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوتے شام میں جاری بربریت کی تائید بند کردیں یا پھر برطانوی شہریت سے دستبردار ہوجائیں۔ بریک نے اس سلسلہ میں اپنی پارٹی کے ایک وفد کے ساتھ روڈ سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ (روڈ) اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر اسماء اسد کی جانب سے بشارالاسد حکومت کی تائید کرنے پر ان کی (اسماء) کی برطانوی شہریت ختم کردیں۔ آج حال یہ ہیکہ شام میں کیمیکل حملوں کے بعد بھی اسماء اسد اس بربریت کی تائید کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT