Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / برطانوی بھائیوں نے انگلش کائونٹی کرکٹ کا 65 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

برطانوی بھائیوں نے انگلش کائونٹی کرکٹ کا 65 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لندن۔26 ستمبر۔ (سیاست ڈاٹ کام)اوول کے تاریخی میدان میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے چھوٹے میچ کے بڑے ریکارڈ نے اسے تاریخ ساز بنا دیا۔ نارتھمپٹن شائر کے خلاف سرے کی طوفانی بولنگ نے تین روزہ میچ کی پہلی اننگز میں ایک سو دس رنز تک محدود کر دیا جس میں کران برادرز نے ریکارڈ کارکردگی دکھائی۔ بڑے بھائی ٹام کران نے 13.5 اوور میں صرف 35 رنز کے عوض سات شکار کئے جبکہ چھوٹے سام کران نے بھی بڑا کام کر دکھایا اور تین بیٹسمین کو پویلین بھیج دیا۔ یوں دونوں بھائیوں کا دس وکٹیں حاصل کرنا 1950 ء کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT