Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / برطانوی تجارتی وفد کی کے ٹی آر سے ملاقات

برطانوی تجارتی وفد کی کے ٹی آر سے ملاقات

تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول پر مسرت کا اظہار
حیدرآباد 4 اگسٹ ( این ایس ایس ) مختلف ریاستوں میں کاروبار میں آسانی کا جائزہ لینے کی کوشش کے طور پر برطانیہ کے کاروباری وفد نے آج وزیر صنعت و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی اور متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ کاروباری وفد نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ریاست تلنگانہ میں کاروبار کیلئے اور صنعتوں کے قیام کیلئے حالات سازگار ہیں اور یہاں دوسری ریاستوں کی بہ نسبت سرمایہ کاری کیلئے حالات موافق ہیں۔ اس ٹیم نے برطانیہ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری میں تیزی لانے تعاون کا تیقن دیا اور صنعتوں اور کمپنیوں کے مشترکہ قیام کیلئے بھی تعاون کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ کے ٹی آر نے خطرات کا جائزہ لینے ‘ ایگزٹ پالیسی ‘ اصلاحات اور تنازعات کی یکسوئی کے مکانزم کے تعلق سے برطانوی ٹیم کے مشوروں کا جائزہ لینے سے اتفاق کیا تاکہ تیز رفتار صنعتی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ برطانوی ٹیم نے نئی ریاست میں معیشت کی تیز رفتار ترقی کیلئے تخلیقی اقدامات کی تجاویز پیش کیں ۔ کے ٹی آر نے برطانوی ٹیم کو ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی مختلف اسکیمات اور اقدامات کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے ریسات کی نئی آئی ٹی اور صنعتی پالیسیوں سے بھی ٹیم کو واقف کروایا ۔ وزیر آئی ٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ فکی ‘ سی آئی آئی وغیرہ کے ساتھ حکومت کچھ پروگرامس بھی منعقد کر رہی ہے تاکہ ان پالیسیوں پر مناسب عمل آوری کے اثرات کا جائزہ لیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT