Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / برطانوی خاتون کا اپنے ہندوستانی منگیتر کو برطانیہ واپس لانے کا عزم

برطانوی خاتون کا اپنے ہندوستانی منگیتر کو برطانیہ واپس لانے کا عزم

لندن 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک معذور برطانوی خاتون کا اپنے ہندوستانی منگیتر کو برطانیہ واپس لانے کی جدوجہد یقینا کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ جسے برطانیہ میں غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے پر ہندوستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔ 34 سالہ کلیئرمے اور 27 سالہ امیت چاؤلہ کی جان پہچان آن لائن ہوئی تھی۔ جس کے بعد دونوں نے منگنی کرلی لیکن اس دوران امیت چاؤلہ کے برطانیہ میں غیر قانونی قیام پر ہندوستان بھیج دیا گیا۔ امیت چاؤلہ کے اس طرح اچانک چلے جانے سے کلیئرمے دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے عزم کرلیا کہ وہ اسے برطانیہ واپس لائے گی کلیئرمے کا کہنا ہے کہ وہ چاؤلہ سے بے انتہا محبت کرتی ہے۔ اس نے کہاکہ اسے ملنے والی رقم کی وہ خود مالک ہے اور وہ اُسے جس طرح چاہے خرچ کرسکتی ہے لہذا اب وہ ہندوستان جائے گی اور چاؤلہ سے شادی کرنے کے بعد ’’اسپاؤس اینڈ میریج‘‘ ویزا کی بنیاد پر برطانیہ واپس لائے گی۔

TOPPOPULARRECENT