Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / برطانوی رکن پارلیمنٹ کے بہیمانہ قتل کی مذمت : اوباما

برطانوی رکن پارلیمنٹ کے بہیمانہ قتل کی مذمت : اوباما

واشنگٹن 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوباما نے برطانوی رکن پارلیمنٹ جو کوکس کے شوہر سے بات کی جنہیں ایک شخص نے بہیمانہ انداز میں قتل کردیات ھا ۔ اوباما نے ایم پی کے شوہر سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ اوباما نے برینڈن کوکس کو کل فون کیا ۔ وائیٹ ہاوز نے یہ بات بتائی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما نے امریکی عوام کی جانب سے مسٹر کوکس اور ان کے دو بچوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور ان کے دوستوں اور ساتھیوں سے بھی ہمدردی ظاہر کی ہے ۔ اوباما نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ جو کوکس نے بے لوث خدمات انجام دی تھیںاور وہ دنیا کو ہر ایک کیلئے بہتر مقام بنانے کی جدوجہد میں مصروف تھیں۔ ایک شخص نے انہیں گولی مار کر اور چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا ۔ ان کے قتل کے جرم میں ایک شخص کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT