Friday , October 20 2017
Home / دنیا / برطانوی ’’سفید فام بیوہ‘‘ آئی ایس کا رکن فضائی حملہ میں ہلاک

برطانوی ’’سفید فام بیوہ‘‘ آئی ایس کا رکن فضائی حملہ میں ہلاک

لندن ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کی ایک برطانوی خاتون رکن جسے یو کے میڈیا نے ’’سفید فام بیوہ‘‘ کا نام دے رکھا ہے، شام میں امریکی ڈرون حملوں کے دوران اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ ہلاک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلی جونس سوشیل میڈیا پر دولت اسلامیہ حامی پروپگنڈہ کیلئے مشہور تھی اور اسے دنیا کی سب سے زیادہ مطلوبہ دہشت گرد بھی کہا جاتا تھا، کے بارے میں یہ توثیق کی گئی ہیکہ وہ ڈرون حملوں میں اپنے 12 سالہ بیٹے جو جو کے ساتھ ہلاک ہوگئی۔ 50 سالہ سیلی جونس کا تعلق انگلینڈ کی کینٹ کاؤنٹی سے تھا اور اس نے مذہب اسلام قبول کرلیا تھا۔ بعدازاں وہ دولت اسلامیہ کی سب سے زیادہ بدنام زمانہ ریکریٹر بن گئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ سیلی جونس کا شوہر 21 سالہ جنید حسین بھی برمنگھم کا ایک کمپیوٹر ہیکر تھا اور ساتھ ہی ساتھ دولت اسلامیہ کارکن بھی تھا جو 2015ء میں شمالی شام کے رقہ علاقہ ایک ڈرون حملہ میں ہلاک ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT