Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / برطانوی عدالت میں وجئے ملیا کی ضمانت منظور

برطانوی عدالت میں وجئے ملیا کی ضمانت منظور

دھوکہ دہی کی تردید، ثبوت پیش کرنے استغاثہ کو چیلنج
لندن ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے منفرد بزنس مین وجئے ملیا نے جو متعدد بینکوں کو 9000 کروڑ روپئے مالیتی قرض کی واپسی کے مقدمات میں مطلوب ہیں، آج دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اپنا موقف درست ثابت کرنے کیلئے کافی ثبوت موجود ہیں اور الٹا استغاثہ کو چیلنج کیا کہ وہ اس الزام کو ثابت کریں کہ انہوں نے کسی دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے۔ فی الحال غیرکارکرد کنگ فشر ایرلائنس کے مالک 61 سالہ وجئے ملیا نے جنہیں آج لندن کی ایک عدالت سے 4 ڈسمبر تک ضمانت حاصل ہوگئی، کہا کہ ’’میں اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کرتا ہوں اور تردید کرتا رہوں گا‘‘۔ ملیا نے عدالت کے باہر اخباری نمائندوں سے کہا کہ میں کسی عدالت سے نہیں چھپ رہا ہوں میرے پاس اپنا کیس ثابت کرنے کیلئے کافی ثبوت موجود ہیں‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT