Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / برطانوی عہدیداروں کی سکریٹریز زراعت و انیمل ہسبنڈری سے ملاقات

برطانوی عہدیداروں کی سکریٹریز زراعت و انیمل ہسبنڈری سے ملاقات

برطانوی وفد محکمہ جات کی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع سے جانکاری کی فراہمی
حیدرآباد /10 نومبر ( این ایس ایس ) برطانیہ کے سرکاری وفد نے آج یہاں سکریٹریٹ ڈی بلاک میں سکریٹری محکمہ زراعت سی پارتا سارتھی اور سریش چند پرنسپال سکریٹری انیمل ہسبنڈری سے ملاقات کی ۔ سکریٹریز نے برطانوی ٹیم کو حکومت کی سرگرمیوں اور ان کے متعلقہ محکمہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں واقف کروایا ۔ اگریکلچرل سکریٹری نے زراعت کے بارے میں بتایا جس کا ریاست کے جی ڈی پی میں تقریباً 15 فیصد حصہ ہے اور کہا کہ حکومت اس شعبہ کو زیادہ ترجیح دے رہی ہے ۔ انہوں نے زراعت کے شعبہ میں امکانات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فارمنگ کمیونٹی کو اگری بزنس شعبہ میں بدلنے کیلئے کام کر رہی ہے جبکہ ریاستی حکومت زرعی پیداوار کو اسٹور کرتے پیاکیجنگ ، کولڈ اسٹوریج اور گوداموں کیلئے ایڈوانسڈ ٹکنالوجی پر توجہ دے رہی ہے ۔ پارتا سارتھی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس شعبہ میں کافی بہتری لائی ہے ۔ نئے آبپاشی پراجکٹس تعمیر کئے جارہے ہیں اور تالابوں و دیگر ذخائر آب کی مرمت کی جارہی ہے ۔ حکومت موسمی تبدیلی کے مطابق کسانوں کو فصلوں کے بارے میں بھی مشورے دے رہی ہے ۔ پرنسپال سکریٹری انیمل ہسبنڈری سریش چندر نے کہا کہ ریاستی حکومت ان پٹ اخراجات میں کمی کیلئے اس شعبہ میں ایڈوانسڈ ٹکنالوجی کو استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے ریاست میں انیمل ہیلت کیلئے اور معیاری فش سیڈ پیدا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خانگی شراکت کے تحت حکومت مرحلہ واری انداز میں 100 موبائیل کلینکس شروع کر رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ سال اکلواکلچر میں کیج کلر کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ جسے پائلیٹ اساس پر شروع کیا گیا ۔ اس اجلاس میں ایم جگن موہن کمشنر زراعت ، ایل وینکٹ رام ریڈی کمرنش ہارٹیکلچر ، برطانیہ کے سرکاری وفد کے ارکان ڈاکٹر سائمن ڈوہیرٹی ، اگری ٹیک اسپیشلسٹ ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ حکومت برطانیہ فریزر بلیک سی ای او ، جیمس ہٹن لمیٹیڈ ، پروفیسر جولی فزپیٹرک سائنٹفک ڈائرکٹر مورڈن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، گراہام ایڈورڈس اور دوسروں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT