Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / برطانوی ماڈل کی آئی ایس سے ربط کے شبہ میں گرفتاری

برطانوی ماڈل کی آئی ایس سے ربط کے شبہ میں گرفتاری

لندن۔ 9 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ایک معروف ماڈل کو گرفتار کرلیا گیا۔ سوشیل میڈیا پر آئی ایس انتہا پسندوں سے روابط کے بعد اس ماڈل پر کڑی نظر رکھی گئی تھی۔ کمبرلے مائنرس نے ’’دی سن‘‘ کیلئے نیم برہنہ تصویر لی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے خفیہ طور پر اسلام قبول کرلیا اور وہ آئی ایس آئی ایس ویڈیوز پسند کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی بھیج رہی تھی۔ برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس اور MI5 سیکرٹ سرویس نے کمبرلے مائنرس کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنی شروع کردی تھی۔ ’’سنڈے ٹائمس‘‘ کے مطابق اسے جمعہ کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے 27 سالہ اس ماڈل کے براڈ فورڈ، ویسٹ یارک شائرمیں واقع گھر کی تلاشی لی ۔ بعدازاں کل رات اسے رہا کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT