Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / برطانوی مبلغ ابوحمزہ کے ہندنژاد ساتھی کو امریکہ میں سزائے قید

برطانوی مبلغ ابوحمزہ کے ہندنژاد ساتھی کو امریکہ میں سزائے قید

نیویارک ؍ لندن ۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں مقیم اسلامی انتہاپسند مبلغ ابوحمزہ کے ’حکم ‘ امریکہ میں القاعدہ ٹریننگ کیمپ قائم کرنے کی کوشش کرنے والے ایک 41 سالہ ہندوستانی نژاد برطانوی شہری کو امریکی عدالت نے 20 سال کی سزائے قید دی ہے ۔ ہارون اسوت جو ایک گجراتی مسلمان ہے ، برطانیہ میں پیدا ہوا تھا۔ مارچ کے دوران دہشت گردی کے الزامات کا مجرم پایا گیا ۔ وہ پہلے ہی امریکی جیل میں 11 سال کی قید گذارچکا ہے ۔ہارون اسوت جو شمالی انگلینڈ کے مغربی یارک شائر سے تعلق رکھتا ہے چھ سال میں جلد رہائی کامستحق ہوسکتا ہے ۔ جنوبی ضلع نیویارک کے ہند نژاد اٹارنی پریت بہارا اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے قومی سلامتی جان کارلن نے ہارون کو منھائن وفاقی عدالت کی طرف سے سزاء دیئے جانے کے بعد مشترکہ بیان میں کہاکہ ’’اسوت کو امریکہ میں دہشت گردی کے تربیتی کیمپ کے قیام سے متعلق جرائم کے ارتکاب پر 20 سال کی سزائے قید دی گئی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT