Monday , May 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / برطانوی میڈیا کی فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیخلاف مہم میں تیزی

برطانوی میڈیا کی فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیخلاف مہم میں تیزی

لندن ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )برطانوی میڈیا نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیخلاف مہم میں تیزی پیدا کردی ہے اور برطانوی ادارے کی دستاویزی فلم بھی ریلیز کی جا چکی ہے جس میں روس میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ کیا اگلے سال روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کو تشدد کے واقعات سے خطرات درپیش ہیں ؟ یہ بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ 2018  کے خلاف مہم میں تیزی آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں بھی روس کے دارالحکومت ماسکو میں فٹبال میچ کے اختتام پر شائقین میں جھگڑا ہوا ۔ تماشائیوں کے درمیان ہوئی “دستی” لڑائی میں متعدد کی شامت آئی ، کئی تو زخمی ہوگئے۔ روسی پرستاروں کی جانب سے تشدد کے واقعات کوئی نئی بات نہیں، یورو کپ 2016 کے دوران روسی غنڈوں نے مار سے میں برطانوی شائقین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک ڈاکومنٹری بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں روس میں مجوزہ فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT