Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / برطانوی وزیراعظم کا مسلم مدارس بند کرنیکا اعلان

برطانوی وزیراعظم کا مسلم مدارس بند کرنیکا اعلان

لندن۔10 اکٹوبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلم مدارس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے شدت پسندی کے خاتمے اور برطانیہ کو محفوظ بنانے کیلئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے۔ کنزرویٹو پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم کے نشانے پر مسلمان رہے ۔ کیمرون نے کہا کہ مدارس میں بچوں کو مارا پیٹا جاتا ہے اور انہیں دوسروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے بھی روکا جاتا ہے۔ مدرسوں میں بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولا جاتا ہے اور ان کے دلوں میں نفرت بھری جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT