Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / برطانوی وزیراعظم کو بریگزیٹ بل میں پہلی پارلیمانی شکست

برطانوی وزیراعظم کو بریگزیٹ بل میں پہلی پارلیمانی شکست

لندن ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانونیہ تھریسامے نے بریگزیٹ پر اپنی پہلی پارلیمانی شکست کا سامنا کیا۔ یاد رہیکہ برطانیہ کے ایوان بالا نے ایک بل میں ترمیم اور بعدازاں اسے تاخیر کا شکار کرنے ووٹ دیا تھا جس کے تحت تھریسامے کو یوروپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے موضوع پر بات چیت کا اختیار حاصل ہوسکتا تھا۔ ہاؤس آف لارڈس نے کل ترمیم کی لئے جو ووٹس دیئے اس کا تناسب 358 کے مقابلے 256 رہا جس کے تحت وزراء کو بریگزیٹ کے بعد برطانیہ میں مقیم یوروپی یونین کے شہریوں کے تحفظ کی ضرورت درکار تھی۔ بہرحال اس سے ایک بات واضح ہوگئی کہ لارڈس میں حکومت کی شکست اب علامتی نوعیت کی ہوگئی ہے کیونکہ اب ایم پیز ترمیمی بل کو دارالعوام میں دوبارہ پیش کئے جانے کے بعد اسے مسترد کرسکتے ہیں۔ اس دوران یوروپی یونین سے اخراج والے ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ یہ بات انتہائی مایوس کن ہے کہ لارڈس نے ایک ایسے بل میں ترمیم کو منتخب کیا جسے دارالعوام میں بغیر کسی ترمیم کے منظور کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT