Monday , September 25 2017
Home / دنیا / برطانوی وزیرکی مودی حکومت کی سالگرہ پر مودی کو مبارکباد

برطانوی وزیرکی مودی حکومت کی سالگرہ پر مودی کو مبارکباد

لندن ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے سینئر ترین ہندوستانی نژاد وزیر پریتی پٹیل نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی انتخابی کامیابی کی دوسری سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور ان کی ستائش کی کہ انہوں نے ہند ۔ برطانیہ تعلقات کیلئے ایک پرعزم نئی سطح قائم کی ہے۔ پٹیل برطانوی کابینہ میں وزیر روزگار ہیں اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ میں ہندوستانی برادری کی مقاصد کی علمبردار ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم مودی مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ ان کی انتخابی کامیابی کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس دوران انہو ں نے سب کو ساتھ لے کر پائیدار ترقی کرنے کا پرعزم نظریہ پیش کیا ہے۔ وہ وزیراعظم کے نظریہ کی تائید کرتی ہیں جس کی وجہ سے ہند ۔ برطانیہ تعلقات عروج کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں اور ہندوستان میں انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو دنیا کی قدیم ترین اور وسیع ترین جمہوریت قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT