Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / برطانوی ویزا قواعد میں تبدیلیوں پر ہندوستان کی تشویش

برطانوی ویزا قواعد میں تبدیلیوں پر ہندوستان کی تشویش

نئی دہلی 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے برطانوی ویزا قواعد میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ معاملہ برطانوی حکام سے رجوع کیا جارہا ہے۔ وزیر کامرس و انڈسٹری نرملا سیتا رامن نے راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے یہ معاملہ مختلف سطحوں پر برطانوی حکومت سے رجوع کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم نے ویزا قواعد میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اُن پر تشویش سے واقف کروایا ہے۔ برطانیہ نے 2012 ء میں یہ اعلان کیا تھا کہ جاریہ سال 6 اپریل سے tier-2 ویزا کے لئے درخواست دینے والوں اور 6 اپریل 2011 ء کے بعد tier-2 ویزا پر برطانیہ میں داخل ہونے والوں کی لازمی طور پر تنخواہ سالانہ کم از کم 35 ہزار پاؤنڈ ہو۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ غیر یوروپی یونین تارکین وطن جو 6 اپریل 2011 ء کے بعد برطانیہ میں داخل ہوئے ہوں یا اب داخل ہونا چاہتے ہیں اُنھیں کم از کم 35 ہزار پاؤنڈ تنخواہ سالانہ کا حامل ہونا چاہئے۔ ایسے ورکرس جو درکار تنخواہ حاصل نہیں کرتے اُنھیں 6 سال سے زیادہ برطانیہ میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہندوستانی پروفیشنلس کی برطانیہ میں سب سے زیادہ تعداد پائی جاتی ہے جو اِن سہولیات سے استفادہ کررہی تھی لیکن نئے قواعد کے بعد ہزاروں ہندوستانی متاثر ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT