Monday , August 21 2017
Home / دنیا / برطانوی پارلیمنٹ میں رکھشابندھن تہوار کی تقریب

برطانوی پارلیمنٹ میں رکھشابندھن تہوار کی تقریب

لندن ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی پارلیمنٹ میں رکھشابندھن کا تہوار منایا گیا جہاں برطانوی ہندوؤں کے مفادات کو فروغ دینے والے ایک گروپ نے تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں سیاسی قائدین وار سفارتی عہدیداروں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ (APPG) برائے برطانوی ہندو نے صدرنشین ایم پی باب بلیک مین کی قیادت میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں ہندوستان کے ہائی کمشنر ویریندر پال، ایم پی ویریندر شرما، ایم پی سیلیش وارا، ایم پی گوین بارویل، کمیونٹی ارکان، کونسلرس اور متعدد قانون سازوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہندو اسکالر اور وکیل دھروچھترالیا نے اپنے خطاب میں رکھشابندھن تہوارکی وجہ تسمیہ اور بھگوو گیتا کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ یہ تہوار ہمیں نہ صرف اپنے عزیزوں کے تحفظ (خصوصی طور پر بہنیں) کے بارے میں بلکہ ایسے لوگوں کے تحفظ پر بھی زور دیتا ہے جو ہمیں متحد رکھنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ تقریب کا اختتام وہاں موجود خواتین کے ذریعہ مرد حضرات کو راکھی باندھنے کی رسم کے ساتھ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT