Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / برطانوی پارلیمنٹ میں مخالف ٹرمپ آوازیں

برطانوی پارلیمنٹ میں مخالف ٹرمپ آوازیں

لندن ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سیما ملہوترا ان کئی برطانوی ارکان پارلیمنٹ میں شامل ہیں جنہوں نے کھل کر صدرامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے مجوزہ دورہ کی پارلیمنٹ میں کھل کر مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقوں میں جاریہ سال کے اواخر میں ٹرمپ کے مجوزہ دورہ پر فکرمندی ظاہر کی جارہی ہے ۔
تمام غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کیلئے امریکہ تیار
واشنگٹن ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ داخلی سلامتی نے سخت احکام جاری کئے ہیں تاکہ غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے ۔ امریکہ میں تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن موجود ہیں ۔ جن کے پاس کوئی کارآمد دستاویزات موجود نہیں ہے ۔ سکریٹری جان کیلی نے احکام جارتی کرتے ہوئے سرکاری عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سرحدوں پر طلایہ گردی میں شدت پیدا کردیں اور جلد از  جلد غیرقانونی تارکین وطن کو امریکہ سے خارج کرتے ہوئے متعلقہ ممالک کی تحویل میں دیدیں ۔ صرف ان افراد کو چھوڑدیا جائے جنہیں حکومت کی جانب سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT