Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / برطانوی ہائی کمشنر برائے ہند کی تبدیلی

برطانوی ہائی کمشنر برائے ہند کی تبدیلی

لندن ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ہائی کمشنر برائے ہند کو تبدیل کرتے ہوئے سر ڈاومنک اسکیوٹ کے سی ایم جی کو برطانوی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سرجیمس بیون کے سی ایم جی کے جانشین ہوں گے۔ سر ڈاومنک مارچ 2016ء کے دوران اپنے عہدہ کا جائزہ لیں گے۔ ڈاومنک اسکیوٹ سابق برطانوی وزیراعظم ایچ ایچ اسکیوٹ کے پڑپوترے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر اسکیوٹ نے عراق، مصر اور لیبیا میں سفارتی عہدوں پر خدمت انجام دی تھی۔ اب انہیں برطانوی ہائی کمشنر برائے ہند مقرر کیا گیا ہے۔ 59 سالہ اسکیوٹ جیمس بیون کے جانشین ہوں گے جنہیں منگل کے غیرسرکاری عوامی ادارہ کو تبادلہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT